سیالکوٹ:پارکنگ نہ ہونے سے میرج ہال وبال جان

سیالکوٹ:پارکنگ نہ ہونے سے میرج ہال وبال جان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر میں قائم میر ج ہالز و میرج گارڈنز اور پلازے پارکنگ نہ ہونے کے باعث شہریوں کیلئے مشکلات کا با عث بننے لگے۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی، لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے ۔ شادی بیاہ ودیگر تقریبات کے موقع پر پارکنگ نہ ہونے کے باعث حادثات رونما ہونے لگے ۔ متعدد میرج ہالز و میرج گارڈنز سمیت خریداری کے لئے قائم کئے گئے پلازوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کیوجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ ٹریفک بلاک ہونے سے بازاوں اور شہر کی سٹرکوں سمیت ایمن آباد روڈ، رنگ پورہ روڈ، شہاب پورہ روڈ، گوہد پور روڈ، کشمیر روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انتظامیہ نے بااثر مالکان کے سامنے گھنٹے ٹیک دئیے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قوانین کی موجودگی میں میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کا قانون پر عملدرآمد نہ کرانا سمجھ سے بالاترہے ،پلازوں ،شادی ہالز کے مالکان نے پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے کے بجائے میونسپل کارپوریشن عملے کی ملی بھگت سے سٹرکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنا معمول بنالیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں