گجرات کینسر اینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کرنے کا عندیہ
گجرات (سٹی رپورٹر )گجرات ویلفیئر فورم کا اجلاس صدر ڈاکٹر اعجاز بشیر کی صدارت میں ہوا۔
، شاہد اکبر نے کہا کہ 7مارچ 2022 کو گجرات کینسر اینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال کیلئے تقریباً50 کروڑ روپے کے اعلانات ہوئے تھے اور کچھ وصولیاں بھی ہوئی تھیں۔ تب یہ تاثر تھا کہ تعمیر کا کام ایک دو ماہ میں شروع ہو جائے گی لیکن ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود کوئی کام شروع نہیں ہوا اور اس سے ڈونر حضرات میں شکوک شبہات کا آجانا فطری عمل ہے اور یہ کاسٹ پروڈکشن بھی پہلے سے دو تین گنا بڑھ گئی ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ ہسپتال کی 16 کنال میں سے 33 مرلے اراضی کا معاملہ عدالت میں ہے ، پراجیکٹ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔