پنڈی بھٹیاں:پو لیس نے فاقہ کشی سے تنگ بچوں کو راشن پہنچا دیا

پنڈی بھٹیاں:پو لیس نے فاقہ  کشی سے تنگ بچوں کو راشن پہنچا دیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) غربت اور فاقہ کشی سے تنگ شہری نے پکار 15 پر کال کردی جس پر ایس ایچ او سٹی علی حسنین گجر فوری راشن لیکر شہری کے گھر پہنچ گئے ۔

شہری نے 15 پر کال کرکے بتایاکہ میرے گھر میں راشن نہیں اوربچے بھوکے ہیں، ایس ایچ او نے عمر نامی شہر ی کے گھر جاکر خود راشن دیا اور بچوں کے اخراجات اور سکول فیس کی مکمل یقین دہانی کرائی ایس ایچ او سٹی نے شہری کے بچوں سے پیار کیا اور تحائف بھی د ئیے ۔ایس ایچ او علی حسنین نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے کوئی فرد خودکشی نہ کرے ،وہ پولیس کو کال کرے ہم مدد کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں