علی پور چٹھہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

علی پور چٹھہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

علی پو ر چٹھہ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ تحصیل وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ،قادر آباد میں 6کروڑ روپے کی 16کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرا لی ۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد سلیم آسی نے علی پور چٹھہ قادرآباد میں آپریشن کیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے قابضین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں استغاثہ درج کرا دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ کریک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جہاں کہیں بھی سرکاری اراضی پر قبضے کی نشاندہی ہو گی اس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے قابضین سے ایک ایک انچ کو واگزارکرایا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں