2بڑے پارکوں میں کشتی رانی کے آغاز کافیصلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و سی ای او جی ڈبلیو ایم شاہد عباس جوتہ نے گلشن اقبال پارک کا اچانک دورہ۔
، محکمہ مالی طور پر مستحکم کرنے اور شہریوں کو مزید بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے شہر کے دو بڑے پارکس میں کشتی رانی کے آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا ۔انہوں نے پارک میں ہونیوالی صفائی ستھرائی، گھاس کی کٹائی، پودوں کی کانٹ چھانٹ و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے بزنس ماڈل کے تحت شہر کی دو بڑی پارکوں گلشن اقبال پارک اور جناح پارک جی ٹی روڈ میں موجود جھیلوں میں کشتی رانی کیلئے عمل درآمد کا آغاز کر دیاہے ،جھیلوں میں کشتی رانی کیلئے اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے گا جس سے پارک میں آنیوالے شہریوں اور خصوصاً فیملیز کو صحت مندانہ تفریح میسر آنے کیساتھ محکمہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کی آمدن میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پارکوں میں فوڈ کورٹ اور کنٹینز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔انہوں نے موقع پر موجود افسر وں و عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال پارک شہر کا سب سے بڑا پارک ہے ، یہاں کثیر تعداد میں فیملیز پارک کا رخ کرتی ہیں۔