نئی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فیس دفتر کے بجائے آن لائن جمع کرانے کی سہولت

نئی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فیس دفتر کے بجائے آن لائن جمع کرانے کی سہولت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سسٹم 18سال بعد اپ گریڈ کر دیا گیا، نئے سسٹم کے تحت شہری نئی گاڑیوں اور۔

 موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس ایکسائز دفتر کے بجائے آن لائن جمع کر اسکیں گے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ میں آنیوالے سائل کو گاڑی اور موٹر سائیکل کی نئی رجسٹریشن کرانے کیلئے فیس ایکسائز دفتر میں ہی جمع کر انی پڑتی تھی ۔سائل پہلے فائل جمع کراتا تھا جس کی تصدیق کے بعد اسے فیس بھی ایکسائز دفتر میں جمع کر انا پڑتی تھی تاہم 18سال بعد ایکسائز موٹر برانچ کے سسٹم کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے جس کے بعد اب گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے آنے والے شہری اپنی فائل موٹر برانچ میں جمع کراتے ہیں جہاں سے اس کا سسٹم میں اندراج کیا جاتا ہے جس کے بعد پی ایس آئی ڈی سائل کے موبائل پر میسج میں آجاتا ہے جس کو استعمال کر کے وہ آن لائن فیس جمع کرواکر نمبر حاصل کر لیتا ہے ۔جس کے بعد سے سمارٹ کارڈ اور کاغذات کی فائل محکمہ ڈاکخانہ کے ذریعے سائل کے گھر بھجوا دی جاتی ہے ۔ شہریوں نے نئے نظام کو خوش آ ئند قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں