علی پور چٹھہ کی سڑکیں آلودگی میں اضافے کاسبب بننے لگیں

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)تحصیل علی پور چٹھہ کی سڑکیں آلودگی میں اضافے کا باعث بننے لگیں ۔ٹھیکیدار پتھر اور مٹی ڈال کر غا ئب ہو گیا ۔
انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے اس اڑتی گردو سے لاعلم ہے ۔شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری سڑک تعمیر کروانے پر زور دیا ہے ۔تحصیل علی پور چٹھہ کی رابطہ سڑکیں 15 سال سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ وزیرآباد تا کوٹ ہرا سڑک 2015سے زیر تعمیر ہے مگر وہ آج تک مکمل نہیں ہوسکی ہے ۔ گوجرانوالہ سڑک کو پی ٹی آئی حکومت میں چودھری محمد احمد چٹھہ نے شروع کروایا حکومتی خاتمے پر وہ منصوبہ بھی لٹک گیا ٹھیکیدار نے پتھر اور خاک ڈال کر کام کو ادھورا چھوڑ دیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے ۔