صہیونی اور منکرین ختم نبوت آپس میں ایک ہیں :حافظ گلزار احمد آزاد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ گلزار احمد آزاد نے کہاہے کہ صہیونی اور منکرین ختم نبوت آپس میں ایک ہیں ،دونوں امن وسلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔۔۔
عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کو متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرناچاہیے ، تمام مسلمانوں کو اسرائیلی جارحیت کا شکار اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے اور کم از کم اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کا عملی مظاہرہ کر نا چاہیے ۔