گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی درجہ بندی میں اول :رضوان حمید

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کیو ایس انٹرنیشنل 2024 کے سروے کے مطابق پاکستان میں تمام خواتین یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ معیار تعلیم کے حوالے سے اول قرار پائی ہے ۔
یونیورسٹی ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر پریس میڈیا رضوان حمید نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کی قیادت میں یونیورسٹی بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہے ۔