4 صنعتی یونٹ سیل ،ماسک کا استعمال یقینی بنا نیکی ہدایت

 4 صنعتی یونٹ سیل ،ماسک کا استعمال یقینی بنا نیکی ہدایت

گجرات(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سموگ میں اضافے کے باعث ہر شہری کے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے ، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، مارکیٹس میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔۔۔

 سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سموگ کا باعث بننے والی انڈسٹری، گاڑیوں کے خلاف کارر وائی عمل میں لائی جارہی ہے ، بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سموگ کے حوالے سے جاری اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گزشتہ روز سموگ کا باعث بننے والے 4 صنعتی یونٹس پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، صنعتی یونٹس سب سٹینڈرڈ فیول استعمال کررہے تھے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسی طرح فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں