شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل ڈی ایس پی سٹی آفس کے عملہ کے زیر استعمال

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہری کی چوری ہونے والی موٹرسائیکل ڈی ایس پی سٹی آفس کے عملہ کے پاس پائی گئی۔ چھ ماہ قبل تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں ایک ایف آئی ار درج کروائی گئی۔۔۔
محمد شکیل کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی کافی عرصہ تلاش کرنے اور تھانہ جات کے چکر کاٹنے کے بعد شہری ڈی ایس پی افس سیالکوٹ پہنچا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل نہ صرف دفتر میں موجود تھی بلکہ عملہ کے زیر استعمال تھی پوچھنے پر ڈی ایس پی کے عملہ نے بہانے بنانے شروع کر دئیے محمد شکیل ولد اکبر علی نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی گوجرانوالہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔