جامعہ گجرات میں اُردو ادب کا مستقبل کیاہے ؟ پر سیمینار

گجرات(نامہ نگار )جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی سیمینار‘‘اُردو ادب کا مستقبل کیاہے ؟’’ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار کا مقصد جامعہ گجرات میں اُردو ادب کی تدریس کا استقبال تھا۔
یونیورسٹی میں بی ایس اُردو کی کلاسوں کا اجرا کامیابی سے ہو گیا ہے ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی برائے آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف تھے ۔ مہمانان اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹرایم خالد فیاض، ڈاکٹر فاخرہ نورین، ڈاکٹر کنول زہرا ،ڈاکٹر توقیر اشرف، ڈاکٹر محمد زبیر و دیگر شامل تھے ۔