قتل کامقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین کا لاش رکھ کر احتجاج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)قتل یا ہاٹ اٹیک ،ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔
سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع چک اختیار کا رہائشی غلام حسین گھریلو لڑائی کے دوران جاں بحق ہوگیا،ورثا نے معمر شخص کی لاش کو سیالکوٹ وزیرآباد روڈ موڑ سمبڑیال پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ، ایس ایچ او شبیر گل سے مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا ،اس ضمن میں انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رپورٹ درج کرلی گئی ہے میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔