صحافت نے تحریک آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچایا:مقررین

صحافت نے تحریک آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچایا:مقررین

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم صحافت جو زمیندار اور ا لہلال پر مشتمل تھی اس نے تحریک آزادی کو بڑی تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا،ظفر علی خاں ؒ،اسد موہانی ؒ،علی برادرانؒ کا زور قلم ہندوبنئے پر بجلی کی طرح برستا تھا۔۔۔

زمیندار کا لوگ انتظار کرتے تھے قائد اعظم ؒ نے ایسے نہیں کہا تھا کہ مجھے ظفر علی خان جیسے دوتین بندے اور مل جائیں تو آزادی کی منزل قریب ہوجائے ،تحریک آزادی کے ہیرو مولانا ظفر علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسلمانان ہند کو خواب غفلت سے جگا کر آزادی کی نعمتوں سے سرفراز کرنے میں ان کے قلم نے غیر معمولی جوہر دکھائے ۔ ان خیالات چیئرمین ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود،حکیم راحت نسیم سوہدروی نے گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیر آباد میں مولانا ظفر علی خان ؒ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،پرنسپل شیخ ثنا اللہ،پروفیسر زحافظ منیر احمد،نذیر احمد اعوان،ملک محمدشہباز کلیار،محمد ارشد بخاری،ملک خالد حیات بلوچ،سید جنید الحسن بخاری،عبد الرزاق،عبد الرزاق مارتھ،طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں