انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹرائلز

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹرائلز

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ٹرائلز شروع ہو گئے ۔

ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے ٹرائلز کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ ، ٹی ایس او میڈم فائزہ ، کوآرڈی نیٹر پی ٹی آئی ساجد محمود ،ملک غلام یاسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کہنا تھا کہ مقابلوں سے جہاں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ہو گی تو وہاں مقامی سطح کے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے بھی ہونگے ۔انکاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر کھیلوں کے ان مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاکہنا تھا کہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19مقابلوں میں لڑکیوں کیلئے 6اور لڑکوں کیلئے 8کیٹگری کے مقابلے منعقد کر ائے جائینگے ،ٹیموں کے چناؤ کیلئے حنیف محمد کرکٹ سٹیڈم اور سپورٹس جمنازیم میں ٹرائلز منعقد کر ائے جارہے ہیں جہاں سینئر کھلاڑیوں اور سلیکٹرپر مشتمل خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے ٹیموں کا میرٹ پر چناؤ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں