شہر اور گردونواح میں 346 اہم مقامات کی نشاندہی ، 1900 سکیورٹی کیمرے لگائے جائینگے

شہر   اور   گردونواح   میں  346    اہم   مقامات   کی   نشاندہی   ،   1900   سکیورٹی   کیمرے   لگائے   جائینگے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر 13ارب کی لاگت سے گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید دفاتر اور اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی۔۔۔

 کے منصوبوں پر ترقیاتی سر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں ، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ذاتی دلچسپی کے نتیجہ میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے انفراسٹرکچر پر رکے ہوئے ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے 3 ماہ میں تمام تر قیاتی سر گرمیاں 100 فیصد مکمل کر لی جائیں گی۔ نگار پھاٹک کے قریب 30 کنال اراضی پر بنائے جانے والے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈولفن پولیس کے دفاتر کی تکمیل سے گوجرانوالہ میں جرائم کی موثر روک تھام اور مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث افراد کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گی۔ ایڈیشنل چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن عبدالرؤف نے بتایا کہ شہراور گرد و نواح میں 346 اہم مقامات کی نشا ندہی کی گئی ہے جہاں 1900 کیمرے لگائے جائینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں