مشکل میں مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا اسلام :مقررین

 مشکل میں مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا اسلام :مقررین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی ، ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت علامہ پیر خالد حسن مجددی ودیگر نے کہاہے کہ مشکل وقت میں مسلمان بھائیوں مدد کرنا اسلام ہے۔۔۔

مسلمان اور مسلم حکومتیں بے حس اور غافل ہو چکے ہیں، امت مسلمہ کو بیدار ہونا ہو گا آج اگر بیدار نہ ہوئے تو اپنے آقا ومولا کو کیا منہ دکھائو گے ، حسینی کردار ادا کر کے فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے ، اس کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے واضح کرنا ہے کہ ہمارا اسرائیلیوں سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ، جماعت اہلسنت کے زیراہتمام مرکز انوارالمساجد پاپولرنرسری میں یکجہتی فلسطین و شہدائے فلسطین کی یاد میں ماہانہ ختم گیارویں شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مظلوم فلسطینیوں کی آمداد کرنا عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ، ہم قبلہ اول کا آخری دم تک تحفظ کریں گے ، کانفرنس میں علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی، علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی، میاں ودود حسن ڈار، مولانا محمد اکبر نقشبندی، ممتاز سکالر پروفیسر حافظ محمد شبیر احمد چشتی، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، مولانا پیر محمد شبیر احمد صدیقی، مولانا صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا قادری، وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان رضوی، قاری محمد بوٹا جٹ، چوہدری محمد شاذب چٹھہ، علامہ پیر محمد عبدالحفیظ قادری، صاحبزادہ محمد غوث رضا قادری، مولانا حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی، صاحبزادہ حافظ محمد حسان رضا قادری، حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی، مولانا اللہ داد چشتی ودیگرنے شرکت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں