مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے :ن لیگ

مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے :ن لیگ

وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ اینڈ ورکنگ کمیٹی ضلع وزیرآباد کا اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ضلعی صدر چودھری وقار احمد چیمہ نے کی۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عامر حسین چٹھہ، سینئر نائب صدور اعجاز احمد چیمہ،خاور عباس چیمہ، زبیر بٹ،رانا عمر فاروق،نائب صدور رانا عرفان الٰہی، ثقلین گوندل،شاہد بھٹہ،میڈیا کوارڈینیٹرز اختر رسول، خضر چیمہ،سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین چیمہ، ممبران ورکنگ کمیٹی فیاض احمد شیرازی،عاصم رضا جوئیہ،ساجد احمد چیمہ،کامل امتیاز چیمہ،مہر بلال قمر، اصغر چیمہ،راحیل سرور،سیٹھ عاصم،حسن علی،حاجی ارشاد، نعیم جوندہ،رانا افضل،عاطف چیمہ،عمران ڈار، علی شاہ،محمد عامر،ارشاد چٹھہ،محمدراشد،قیصر بھٹی،علی بیگ،اسماعیل چیمہ،حاجی ارشاد ودیگر نے شرکت کی۔وقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے ، انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہا ہے ، سب نے مل کر انتشار کو ختم کرنا ہے ،استحکام پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ہر سطح پر جدوجہد کریں۔ترقی اورخوشحالی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن) ہے ، مسلم لیگ (ن)کی قیادت جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی اسکی سپورٹ کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں