علی پورچٹھہ :گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

علی پورچٹھہ :گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، تعفن پھیلنے لگا، بلدیہ عملہ نے اب چمکیں گے جیسے انقلابی پروگرام کی قلعی کھول کر رکھ دی ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کے عملے نے کوڑا کرکٹ محلوں کے کھلے پلاٹوں میں پھینک کر ڈمپنگ پوا ئنٹس بنا دئیے جس سے مکھی مچھر پیدا ہو رہے ہیں اور تعفن سے فضا بدبو دار رہتی ہے ۔نالیوں کی صفائی کر کے گلیوں میں ہی گندگی کے ڈھیر لگا دئیے جاتے ہیں جو بعدازاں انہی نالیوں میں چلی جاتی ہے ۔ضلع وزیرآباد کی انتظامیہ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہی کارکردگی کی تشہیر کو یقینی بنا رہی ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے محلوں سے کھلے پلاٹوں میں ڈمپنگ پوا ئنٹس کو ختم کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں