معین الدین پورسیداں تا منجوں چک سڑک کی تعمیر کا آ غاز

معین الدین پورسیداں تا منجوں  چک سڑک کی تعمیر کا آ غاز

گجرات(نامہ نگار )مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،امیدوار این اے 64 سالک حسین کی کاوشوں سے شہرکوسرحدی علاقوں سے ملانے والی اہم شاہراہ معین الدین پورسیداں تا منجوں چک 5کلومیٹرروڈ کی تعمیرکیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کااجرا کردیا گیا۔

 گزشتہ روزہیوی مشینری سے تعمیراتی کام کاآغازکردیاگیا مگرمتعلقہ ٹھیکیدار کی روایتی غفلت کے باعث سڑک پرموجود بجلی پولز کوہٹانے کے بجائے تارکول ڈالکر کارپٹ روڈ کی تعمیرکاعمل شروع ہوگیا ،سڑک کے درمیان بجلی پولز سے ٹرانسپورٹرزکومشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں