منڈی بہاؤالدین :سموگ سے نظام زندگی درہم برہم

منڈی بہاؤالدین :سموگ سے نظام زندگی درہم برہم

پھالیہ (نامہ نگار ) منڈی بہاؤالدین میں شدید دھند اور سموگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ، شہریوں نے تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار کو منڈی بہاؤالدین میں مکمل لاک ڈاؤن لگا کر زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

 دریائے جہلم اور چناب کے سنگم میں واقع ہونے کے باعث منڈی بہاؤ الدین میں شدید سموگ اور دھند کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،سر شام ہی ہر طرف دھند چھانا شروع ہو گئی، بھٹوں،کارخانوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بننے لگا، سموگ کے باعث لوگ کھانسی،گلے ،پھیپھڑوں اور دیگر بیماریوں کا تیزی سے شکار ہونے لگے ۔شہریوں نے دھند اور سموگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش برسا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں