تاجر تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کریں :ڈی سی گجرات

تاجر تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کریں :ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے عوامی سہولت کے پیش نظر مین بازاروں و شاہراہوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے ، سموگ ایس او پیز پر تاجر وں کی تجاویز حکومت پنجاب تک پہنچائیں جائیں گی، تاجر وں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور انکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔

 ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیدار وں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے ، ہمارا مذہب راستوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا درس دیتا ہے ، فٹ پاتھ اور شٹر کے باہر سامان رکھنے سے شہریوں کے گزرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ، تمام کاروباری حضرات دکان کے باہر موجود سامان اٹھا لیں بصورت دیگر شٹر کے باہر موجود ہر قسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا، تاجر رہنما اپنے اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم چلائیں اور بینرز آویزاں کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں