تاجروں کے جان ومال کا تحفظ کرینگے :ڈی پی او گجرات

تاجروں کے جان ومال کا تحفظ کرینگے :ڈی پی او گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری گجرات کا دورہ کیا ۔

 صدر چودھری محمد فراز، سینئر نائب صدر وقاص عرفان ، نائب صدر چودھری عاطف و دیگر عہدیداروں نے ڈی پی او کااستقبال کیا۔ڈی پی او نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں، شہر کی سکیورٹی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو بڑھایا جا رہا ہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ ڈی پی او گجرات نے سیف سٹی کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی ،ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں