لاؤڈ سپیکر کا استعمال ،2 افراد پکڑے گئے
کامونکے (تحصیل رپورٹر)شادی کی تقریب میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنیوالے دو افراد پکڑے گئے ۔
صدر پولیس نے حبیب پورہ میں چھاپہ مار کر پابندی کے باوجود لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنیوالے افضل اور محسن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔