نوشہرہ ورکاں:کھاد ڈیلروں کے گودام اور سٹاک کی چیکنگ

نوشہرہ ورکاں:کھاد ڈیلروں کے گودام اور سٹاک کی چیکنگ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف چودھری کے ہمراہ اچانک کھاد ڈیلروں کے گودام اور ۔۔

سٹاک رجسٹر چیک کئے اور اپنی نگرانی میں کھاد کے سینکڑوں بیگ کنٹرول ریٹ پر فروخت کئے انہوں نے ڈیلر حضرات کو ہدایت کی کہ وہ کھاد کی وافر اور کنٹرول ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ فصل حاصل کی جا سکے کھادوں کی سرکاری ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں کی جائے کھاد کی عدم دستیابی اور بلیک میں فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ضلعی انتظامیہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسان بھائیوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کھاد کی عدم دستیابی اور بلیک میں فروخت کی فوری اطلاع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں