ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور کمشنر کا سنٹرل جیل کا مشترکہ دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور کمشنر کا سنٹرل جیل کا مشترکہ دورہ

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے سنٹرل جیل کا مشترکہ دورہ کیا۔

اسیروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور خواتین سمیت دیگر بیرکوں کا معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج سجاد حسین سندھڑ اور کمشنر نوید حیدر شیرازی نے سنٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا ۔ جیل میں اسیران کو دی جانیوالی سہولیات،سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا- دورہ کے دوران انہوں نے جیل میں قائم ہسپتال ،کچن ،جوینائل وارڈ، اور مختلف جرائم میں سزا یافتہ مجرموں اور خواتین کی بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے دستیاب سہولیات بارے استفسارکیا ۔ کمشنر اور سیشن جج نے جیل کے ہسپتال میں داخل مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کے سٹاک کی بھی پڑتال کی اور مختلف بیرکس میں قید مجرمان، خواتین اور بچوں سے بھی ملاقات کی اورجیل عملہ کے رویہ بارے بھی دریافت کیا،انہوں نے قیدیوں کو حکومتی احکامات کے مطابق بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جانے بارے جیل حکام کو ہدایات دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں