سیالکوٹ:انسداد پولیو مہم ، 96فیصد بچوں کو ویکسین پلا دی گئی

سیالکوٹ:انسداد پولیو مہم ، 96فیصد بچوں کو ویکسین پلا دی گئی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ) 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے 3دنوں میں 96فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیئے گئے۔۔

 ، اب تک مجموعی طور پر7لاکھ40ہزار 22بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین دی جاچکی ہے جبکہ کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے 52ہزار335بچوں کو یکم دسمبر تک پولیو کے قطرے پلادیئے جائیں گے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن(ر) شاہ میر اقبال کی زیر صدارت پولیو مہم کے ڈیلی ریویو اجلاس میں بتائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گھروں میں عدم دستیاب بچوں کو ہر صورت ٹریس کیا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع سیالکوٹ میں پانچ سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہ جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 2روزہ کیچ اپ ڈیز میں اہداف کی 100فیصدی حصول کو یقینی بنایا جائے اور یہ مہم تب تک جاری رہے گی جبکہ مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کرلئے جاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں