کرسمس تقریبات کی سکیورٹی یقینی بنائینگے :ڈی سی گجرات

کرسمس تقریبات کی سکیورٹی یقینی بنائینگے :ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 گجرات بین المذاہب ہم آہنگی کا گہوارہ ہے جسکو قائم رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،علماکرام محبت، رواداری کا درس دیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہم پر فرض ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سید الطاف الرحمن، جواد الرحمن سیفی، سید الطاف عباس کاظمی اور منور کھوکھر بھی شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری کیلئے صفائی ستھرائی اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تقریبات اور چرچز کے اطراف پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، مسیحی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی، علماکرام، بین المذاہب کمیٹی کے ممبران مسیحی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں اور بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیں۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں