انٹر کالجیٹ کھیلوں میں گریجوایٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن کی نمایاں پوزیشن

انٹر کالجیٹ کھیلوں میں گریجوایٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن کی نمایاں پوزیشن

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ۔

اتھلیٹکس اول، باسکٹ بال اول، کبڈی،کرکٹ، ہینڈ بال، رسہ کشی اول اور ریسلنگ میں اول پوزیشن، بیڈمنٹن، ہاکی، ریسلنگ میں دوئم جبکہ چھ گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل، اتھلیٹکس 13گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل، ایک برانز میڈل مجموعی طور پر کالج نے 29 میڈلز کیساتھ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں