نومبر کے دوران ریسکیو 1122 کو 36 ہزار سے زائد کالز موصول

نومبر کے دوران ریسکیو 1122  کو 36 ہزار سے زائد کالز موصول

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ماہ نومبر کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 36557فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8367ایمرجنسی کالز تھیں۔

 ان میں 1915روڈ ٹریفک حادثات، 5609میڈیکل ایمرجنسی،61آگ لگنے کے واقعات، 164کرائم کیس، 6 ڈوبنے کے واقعات، ایک بلڈنگ منہدم اور 611متفرق تھیں۔ ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 8091لوگوں کو ریسکیو کیا ، روڈ ٹریفک حادثات میں 20لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم7.61منٹ رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں