تاجروں اور کاروبار کا تحفظ یقینی بنائیں گے :ڈی پی او

تاجروں اور کاروبار کا تحفظ یقینی بنائیں گے :ڈی پی او

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈی پی او سید اسد مظفر نے چیمبر آف کامرس گجرات کا دورہ کیا ۔ ڈی پی او نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

ڈی پی او نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ ڈی پی او سید اسد مظفر نے مزید کہا کہ گجرات پولیس تاجر برادری کے کاروبار اورجان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی،ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے ۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات کو صدر چیمبر آف کامرس نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں