ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام 4 فروری تک مکمل کرنے کی یقین دہانی

ڈی   ایچ  کیو  ٹیچنگ   ہسپتال   کی   مرمت  و   بحالی   کا   کام   4    فروری   تک   مکمل   کرنے    کی    یقین   دہانی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام 4 فروری تک مکمل کر لیا جائیگا ۔۔۔

جس کیلئے 24/7 تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے اس کے علاوہ او پی ڈی کے 6 مختلف شعبے پہلے سے ہی معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا کچھ عرصہ قبل دورہ کیا تھا۔دورہ کے موقع پر ہسپتال میں ایک بیڈ پر ایک سے زائد مریضوں کے علاج پر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کی فوری اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ تک مریضوں اور ہسپتال سٹاف کیلئے فری شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا ، عالم چوک اور شیخوپورہ موڑ سے بھی مناسب کرایہ کے ساتھ شٹل سروس کل سے شروع کردی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کو جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں تبدیل کر دیا جائیگا، مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں