سول ہسپتال وزیرآباد، ادویات اور آپریشن کے آ لات ناپید

 سول ہسپتال وزیرآباد، ادویات اور آپریشن کے آ لات ناپید

وزیرآباد (نامہ نگار)سول ہسپتال وزیرآباد میں بد نظمی ، ادویات اور آپریشن کے آ لات ناپید ہوگئے ۔

نواحی علاقہ بھروکی چیمہ کے محمد اصغر نے سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست گزاری کہ وہ اپنے 14سالہ زخمی بھتیجے عبداللہ کو علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے کر گیا تو ڈیوٹی پر موجود عملہ نے ڈوری ، دھاگہ اور سوئی بازار سے خرید کر لانے کا حکم دیا جو انتہائی مہنگی مل رہی ہے ۔چند روز قبل مین بازار کا تاجر اپنی بیوی کو ہسپتال ایمرجنسی لے کر گیا تو اس سے بدسلوکی کی گئی اور علاج کرنے سے انکار کر دیا ۔محمد اصغر ، محمد عامر و دیگر شہریوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہسپتال وزیرآباد میں نا اہل ٹولے کی آہنی گرفت توڑنے کیلئے میجر آپریشن کیا جائے اور دیانتدار انتظامی صلاحیتوں کا حامل ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں