نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ نوشہرہ ورکاں ملتوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کا دورہ نوشہرہ ورکاں ملتوی

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ نوشہرہ ورکاں ملتوی ہو گیا ۔

گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے ننھیالی گاؤں لیل ورکاں میں والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے آنا تھا اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے ہیلی پیڈ اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے مگر مصروفیات کی وجہ نگران وزیر اعلیٰ کی آمد کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر، ڈی ایس پی نواز ورک، تحصیلدار خاور حیات، ایس ایچ او عنصر فاروق مان نے نگران وزیر اعلیٰ کی والدہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں