لیگی رہنمائوں کا پی پی 36 میں اعجاز پرو یا کی حمایت کا اعلان

لیگی رہنمائوں کا پی پی 36 میں اعجاز پرو یا کی حمایت کا اعلان

علی پورچٹھہ،جامکے چٹھہ (نامہ نگار )پی پی 36 علی پور چٹھہ میں اعجاز احمد پرویا کے ڈیرے پر یونین کونسل کیلاسکے ۔۔۔

 یونین کونسل بھوماں باٹھ، یونین کونسل لدھیوالہ چیمہ کے معززین نے آئندہ الیکشن میں امیدوار ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور امیدوار ایم پی اے اعجاز احمد پرویا کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر اعجاز احمد پرویا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا حلقے کے عوام کیساتھ ہے ،عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،اس موقع پر لیگی رہنمائوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اعجاز احمد پرویا کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے ،تمام شرکا نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ 11دسمبر 12بجے دن پرویا رائس ملز کیلاسکے تا مدینہ چوک علی پور موٹر سائیکل ریلی نکالی جا ئیگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں