منڈی بہائوالدین:مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کر دی

 منڈی بہائوالدین:مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کر دی

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 68 اور پی پی 40 میں انتخابی مہم کاآغازکردیاگیا۔

رفیق امجد چوک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیوان مشتاق احمد نے کہا کہ این اے 68 سے چودھری مشاہدرضا اور پی پی 40 سے حمیدہ وحید الدین کامیاب ہوں گے ،مشاہدرضا کا ٹکٹ آج نہیں بلکہ 4 سال سے کنفرم ہے ، عوام کو گمراہ کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ امیدوار پی پی 40 حمیدہ وحیدالدین کا کہناتھا کہ میری سیاست کا مقصد عوام کی بھلائی ہے ۔آخر میں چودھری مشاہدرضا کا کہناتھا کہ کارنرمیٹنگ تاریخی جلسہ بن گیا ہے اورجس طرح لوگوں نے استقبال کیا ہمیشہ یاد رہے گا، دیوان مشتاق احمد نے ساری زندگی جائیدادیں بیچ کر سیاست کی عوام کی خدمت اسی طرح حمیدہ وحیدالدین کے والد نے سیاست میں جائیدادیں نہیں بنائیں بلکہ عوام کی خدمت کی، میں بھی جائیدادیں بنانے نہیں آیا ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی اور میں اور میری بہن حمیدہ وحیدالدین دل و جان سے خدمت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں