دکانداروں نے نرخ نامہ مسترد کردیا،مرضی کی قیمتوں پر سبزیوں کی فروخت

دکانداروں  نے  نرخ  نامہ  مسترد  کردیا،مرضی  کی  قیمتوں  پر  سبزیوں  کی  فروخت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سبزی فروشوں نے خود ساختہ طور پر سبزی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

پیاز 200روپے ،لہسن 720روپے ،مونگرے 350روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ کے بجائے سبزی فروشوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لئے ۔تفصیل کے مطابق مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا،گوجرانوالہ میں کوئی بھی سبزی ایسی نہیں جو 150 فی کلو گرام سے کم ہو،تین روز قبل 160روپے کلو فروخت ہو نے والا پیاز 200روپے پر پہنچ گیا ،آلو 100روپے کے بجائے 130روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، لہسن 720روپے ،گاجر150روپے ،ٹماٹر160روپے ،مونگرے 350،کدو200روپے ،کریلے 200روپے کلو مل رہے ہیں۔ سبزی کی قیمتوں میں اضافہ سے شہریوں اور دکانداروں میں بحث و مباحثہ ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جس سبزی کی قیمت50روپے کلو تھی ا س کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ،ریٹ لسٹ کے حساب سے کوئی سبزی نہیں مل رہی،پر ائس کنٹرول کمیٹیاں کارروا ئی کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں