8فروری عوام دشمن سیاسی جماعتوں کا یوم سوگ ہو گا : مجسم زرخیز انور خان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائر ز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 فروری عوام دشمن سیاسی جماعتوں کا یوم سوگ ہو گا۔۔۔
ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے دوبارہ برسراقتدار آنے کیلئے جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ تمام پروٹوکول کے باوجود الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں لگی ہے عوام مہنگائی سے جس قدر تنگ ہیں ووٹ مانگنے والوں کو لگ پتہ جائیگا جھوٹے کیسز عوام کو مزید مشتعل کر رہے ہیں۔