جامع مسجد مدنی محلہ چراغ پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

 جامع مسجد مدنی محلہ چراغ پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

راہوالی( نمائندہ دنیا )عوام اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے معاشرے میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشا اﷲ آپ کے تعاون سے علاقہ بھر کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔۔۔

 ان خیلات کا اظہار ایس ایچ او کینٹ رانا محمد سرور کڑہالہ نے جامع مسجد مدنی محلہ چراغ پورہ میں منعقدہ کھلی کچہری جس میں نامور خطیب علامہ قاری محمد امجد رضا طاہری سمیت کثیر تعداد میں نمازی شریک تھے اسکے علاوہ ایس آئی مبشرفاروق ،سکیورٹی آفیسر ساجد کھرل و دیگر عملہ بھی ہمراہ تھے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امجد رضا طاہری پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد ٹریس آؤ ٹ کرکے گرفتار کریں گے اور سزا بھی دلوائیں گے مزید کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے اسکی روک تھام میں والدین اپنا اہم کردار ادا کریں قبضہ مافیا کسی رعایت کے ہرگز مستحق نہیں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں