وکلاکی گرفتاری پر سیشن کورٹ ، ڈی سی آفس کی تالہ بندی

وکلاکی گرفتاری پر سیشن کورٹ ، ڈی سی آفس کی تالہ بندی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) ساتھیوں کی بلا جوازگرفتاری اورسیاستی وابستگیاں تبدیل کروانے کیخلاف وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس کی تالہ بندی کی اور احتجاجی دھر نا دیکر ضلع کچہری چوک کو بند کرکے احتجاج کیا۔

صدر بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چودھری احسن اسماعیل گجر نے کہا کہ ابرار حسین ولانہ کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا،اگر رہائی ممکن نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگااور آج صبح ڈی پی او آفس، سیشن کورٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے گھیراؤ کے ساتھ ساتھ تالہ بند ی کرتے ہوئے ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور سیالکوٹ میں انتظامیہ اور پولیس کیخلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جائے جس کی تمام تر ذمہ دارانتظامیہ ہوگی۔قبل ازیں بار رکن ابرار حسین ولانہ کی بلا جواز گرفتاری کیخلاف وکلاکاہنگامی اجلاس ہواجس میں صدربار مقصود احمد بھٹی نے کہا کہ وکلاء کو بلاجواز تھانہ میں بند رکھنا اور ان کی سیاسی وابستگیا ں تبدیل کروانا افسوسناک ہے ایسے اقداما ت سے کسی بھی جمہوری ملک کیلئے مناسب نہیں ہے ۔ چار روز قبل ابرار حسین ولانہ کی بلا جواز گرفتاری اور نظر بندی کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری اور رہائی تک جاری رہے گا۔ نااہل ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی فی الفور تبدیل کیا جائے وکلاء کوسیاسیوابستگیاں تبدیل کروانے کیلئے ان کیخلاف جھوٹے مقدمات در ج کرکے ان کو ہراساں کیا جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں