یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیا اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگی

یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیا اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں یو ٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب کئی اشیاء خورونوش کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں۔۔۔

خریداری کیلئے آنیوالے شہری بغیر خریداری کے واپس لوٹ رہے ہیں جس کے باعث یو ٹیلیٹی سٹورز پر سنا ٹاچھایا ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 80کے قریب یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی ہے ۔لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور یوٹیلیٹی سٹور ز پر اشیاء کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہیں۔چینی یوٹیلیٹی سٹور سے 155 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 135روپے ،گھی یوٹیلیٹی سٹورز پر430جبکہ اوپن مارکیٹ میں 380 روپے فی کلو فروخت ہورہاہے ،دال چنایوٹیلیٹی سٹور پر 280جبکہ اوپن مارکیٹ میں 230 روپے ،کالے چنے یو ٹیلیٹی سٹور سے 280جبکہ اوپن مارکیٹ سے 225، سفید چنے یوٹیلیٹی سٹورسے 410 جبکہ عام مارکیٹ سے 320روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔چینی یو ٹیلیٹی سٹورز پر مسور کی دال اور دیگر دالوں کی قیمت بھی اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فوری سستی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں