ن لیگ کو عوامی پذیرائی حاصل ہے :خرم دستگیر

ن لیگ کو عوامی پذیرائی حاصل ہے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما غلام دستگیر خان اور سابق وفاقی وزیرانجینئر خرم دستگیر خان نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کو عوامی کی بھرپور حمایت اور پذیرائی حاصل ہے ،مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جمہوری جماعت ہے ۔

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے ۔تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنایا۔قائد عوام میاں نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرنیوالے محبوب لیڈر ہیں۔ملک کو نقصان پہنچانے والے ٹولے کو عوام کسی صورت معاف نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ دور اقتدار جھوٹ، فریب اور ناکامیوں سے بھرا ہوا ہے ۔پاکستان کی نوجوان نسل کو گمراہ کرنیوالے کی حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے ۔ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کا پول کھل چکا ہے ۔ثاقب نثار کا خود ساختہ صادق و امین گھڑی چوری ثابت ہونے پر سرٹیفائیڈ چور بن گیا ۔مسلم لیگ ن انتقام کی سیاست پر کسی صورت بھی یقین نہیں رکھتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ ، سابق چیئرمینوں باؤ فاروق بٹ، صدیق بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، غلام دستگیر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں