بلاول کا پہلوانوں کے شہر میں شاندار استقبال کرینگے :پی پی رہنما

بلاول کا پہلوانوں کے شہر میں شاندار استقبال کرینگے :پی پی رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پہلوانوں کے شہر آ مد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

 پہلے بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا تھا، اب پھر چیئر مین کے شایان شان استقبال کیا جائے گا، 11 دسمبر بروز سوموار کو غلام حسین پارک جی ٹی روڈ میں ورکرز کنونشن میں ثابت کریں گے کہ گوجرانوالہ پی پی کے جیالوں کا شہر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گوجرانوالہ آمد کے حوالے سے پیپلز پارٹی سٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں