سمبڑیال :صفائی ٹیکس لگانے کی تیاریاں، شہریوں کی تشویش
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)تحصیل سمبڑیال کی عوام پر صفائی ٹیکس لگانے کی تیاریاں۔ ٹیکس سے سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مشینری بھی خریدی جائے گی۔
بنیادی مسائل حل نہیں کئے جاتے اور ٹیکسوں پہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔شہریوں کا رد عمل۔ حکومت پنجاب کا \'\'اب گاؤں چمکیں گے \'\' پروگرام شروع کیا گیا ھے ۔جس میں دیہات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مشینری کی ضرورت ہے جسے مینجمنٹ اور ویلج کمیٹیوں کے ذریعے شہریوں مینٹی ننس فیس وصولی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ اس پروگرام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شہریوں نے اسے ظلم قرار دیا ۔