ڈسکہ:سوئی گیس کا نیا کنکشن لینا عوام کیلئے خواب بن گیا
ڈسکہ(نامہ نگار)حکومت کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی بدولت سوئی گیس کا نیا کنکشن عوام کیلئے خواب بن گیا، پانچ سال گزر جانے کے باوجود سیالکوٹ اور گردو نواح کے ہزاروں درخواست گزاروں کے ڈیمانڈ نوٹس تک نہ نکل سکے ۔
صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور جی ایم سوئی نادرن عوام پر ترس کھا ئیں اور گیس کنکشن کی فراہمی کیلئے فوری احکامات جاری کریں۔ شہریوں نے کہا کہ پانچ سال قبل گیس کنکشن کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، طویل عرصہ سے ڈیمانڈ نوٹس کیلئے سوئی گیس دفتر کے چکر لگا رہے ہیں ابھی تک ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کئے گئے جبکہ سوئی گیس دفتر سے بھی انہیں پابندی اور کبھی دیر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس سے تا حال انہیں گیس کنکشن جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے ۔