ڈسکہ : یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی ، قیمتیں مارکیٹ سے بھی زیادہ

ڈسکہ : یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی ، قیمتیں مارکیٹ سے بھی زیادہ

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب کئی اشیا خورونوش کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں۔

خریداری کیلئے آنیوالے شہری بغیر خریداری کے واپس لوٹ رہے ہیں جس کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر سناٹا چھایا ہوا ہے ۔حکومت کی جانب سے ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو ستی اور معیاری اشیا کی فراہمی ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاکی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہیں۔ چینی یوٹیلیٹی سٹور سے 155 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 135 روپے تھی یوٹیلیٹی سٹورز پر 430 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 380 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ، دال چنا یوٹیلیٹی سٹور پر 280 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 230 روپے ، کالے چنے یوٹیلیٹی سٹور سے 280 جبکہ اوپن مارکیٹ سے 225، سفید چنے یوٹیلیٹی سٹور سے 410 جبکہ عام مارکیٹ سے 320 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ چینی یوٹیلیٹی سٹورز پر مسور کی دال اور دیگر دالوں کی قیمت بھی اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پرفوری سستی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تا کہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں