علی پور چٹھہ سال قبل تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود نظرانداز
علی پور چٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ ایک سال قبل تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود نظرانداز۔ ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کی تعیناتی کے بعد ضلع کی اکلوتی تحصیل کا سرکاری دورہ نہ ہو سکا۔نگران حکومت پنجاب کا پی ٹی آئی کے سابقہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے منصوبہ جات پر قدغن لگانا عوام دشمنی کے مترادف۔علاقہ مکینوں کی سروے میں گفتگو۔
پاکستان تحریک انصاف کے چودھری محمد احمد چٹھہ نے عوام کے دیرینہ مطالبے پر سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرآباد کوضلع اور علی پورچٹھہ کو تحصیل کا درجہ دلایا۔حکومت کے خاتمے پر نگران حکومت پنجاب نے تحصیل سٹیٹس کو تاالیکشن کالعدم قرار دے دیاجوکہ لاہور ہائی کورٹ سے دوبارہ بحال کروایا گیا۔بعدازاں نگران پنجاب حکومت نے ہا ئی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔4نومبر کو پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع وزیرآباد میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے ۔جبکہ مذکورہ ضلعی افسر نے ضلع کی واحد تحصیل کا تاحال سرکاری دورہ نہیں کیا ہے ۔مگر تحصیل ہیڈ کواٹرعلی پور چٹھہ میں کسی تحصیل افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے ۔جبکہ مسا ئل کے پہاڑ سر اٹھائے کھڑے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آرایچ سی کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کا درجہ دے کر فعال کیا جائے۔