ڈسکہ :جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال بڑھ گیا
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ و گردو نواح میں شادی بیاہ کا سیزن شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال بڑھ گیا۔۔
،ضلع بھر میں مافیا نے بڑے پیمانے پر جعلی نوٹ پھیلا دیئے ، روزانہ سینکڑوں شہری لٹنے لگے ، ایف آئی اے ضلعی انتظامیہ اور پولیس جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئے ۔ متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر سال جعلی نوٹ مارکیٹ میں گردش کرنے لگتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ یا سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔