ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پلاسٹک پولیوشن مینجمنٹ کا آغاز
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ سائنسز کی ۔۔
جانب سے پلاسٹک پولیوشن مینجمنٹ کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کے پلاسٹک ویسٹ کو گراؤنڈ لیولنگ کے طور پر استعمال کیا جائے گا جس سے نہ صرف پلاسٹک ویسٹ کنٹرول ہو گا بلکہ بھرائی کیلئے مٹی کے استعمال کا خرچہ بھی نہیں ہو گا۔ مستقبل کا سب سے بڑا چیلنج ماحولیاتی آلودگی ہے اس پر قابو پانے کے لئے ہم سب کو ابھی سے کام کرنا ہو گا،آپ اپنے گھروں میں بھی پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک مہینے کی پلاسٹک ویسٹ سے زمین کی بھرائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سے نہ صرف آلودگی کنٹرول ہوگی بلکہ معیاری ترقی کے اہداف کی حصول میں آسانی ہو گی اورزیرو ویسٹ کیمپس کا ہدف بھی پورا ہو گا۔