میونسپل کارپوریشن ہال میں ہیپاٹائٹس بی سی سکریننگ کیمپ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) صدر لیور فاؤنڈیشن عمر اشرف مغل نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں اور ۔۔
محنتی سینٹری ورکرز صفائی کے مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں جس کا مقصد شہریوں کو صاف و صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ۔جن کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی ویلفیئر کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن ہال میں ملازمین کے ہیپاٹائٹس بی سی سکریننگ کیمپ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی ی کاشف اسماعیل گجر، سابقہ صدر گوجرانوالہ چیمبر سعید احمد تاج ، ڈاکٹرجہانگیر مجاہد اورچودھری گوہر سعیدنے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکرز سے لیکر افسروں تک کے طبی معائنے کیلئے محکمہ صحت ، گوجرانوالہ ر لیور فاؤنڈیشن کے اشتراک اور چیئرمن جی ڈبلیو ایم سی کی کوششوں سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔